news
English

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

پاکستانی ٹیم کے کپتان، بابر اعظم، ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے دہانے پر ہیں کیونکہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 18 اپریل کو شروع ہونے والے آئندہ پانچ میچوں کے 20 شو ڈاؤن کے لیے تیار ہے۔ 
فی الحال ٹی 20 کرکٹ میں 3,698 رنز پر براجمان بابراعظم  ٹی20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزاسکور کرنے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی (4,037) اور روہت شرما (3,974) سے چند قدم ہی پیچھے ہیں۔ 
بابراعظم کو ٹی 20 کرکٹ میں ہندوستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف 340 رنز درکار ہیں، بابر کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے دوران کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع ہے۔ 
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز: 

ویرات کوہلی: 4037 (109 اننگز)
روہت شرما: 3974 (143اننگز)
بابر اعظم: 3698 (103اننگز)
مارٹن گپٹل: 3531 (118اننگز)
پال اسٹرلنگ: 3491 (136اننگز)
واضح رہے کہ بلیک کیپس مذکورہ سیریز کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

 

پاکستان کا اسکواڈ:
بابراعظم، ابراراحمد، محمدرضوان، محمد عامر، اعظم خان، فخرزمان، افتخاراحمد، عمادوسیم، محمدعباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر۔ 
ریزرو پلیئرز: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا۔ 
نیوزی لینڈ کااسکواڈ:
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔ 
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)