news
English

ورلڈکپ: ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملے گی؟

پاکستانی ٹیم کو کُل انعامی رقم کے طور پر دو لاکھ ساٹھ ہزار امریکی ڈالر ملیں گے۔ 

ورلڈکپ: ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملے گی؟

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ناقص پرفارمنس کے باوجود پاکستان ٹیم کو بڑی انعامی رقم ملے گی۔ 
معروف اسپورٹس ویب سائٹ ’کرکٹ پاکستان‘ کے مطابق مسلسل دوسری بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام رہنے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی حالیہ ورلڈ کپ مہم میں قابل ذکر مالی فوائد سمیٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو رواں ٹورنامنٹ کے دوران اپنے 9 لیگ میچز میں سے چار میں کامیابی ملی اور 5 میں شکست ہوئی، گروپ مرحلے میں میچ جیتنے والی ٹیم کو 40,000 ڈالر ملتے ہیں یوں پاکستان کو چار میچ جیتنے پر کُل 160,000 ڈالر ملیں گے۔ 
مزید برآں سیمی فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 100,000 ڈالر انعام دیا جائے گا یوں ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو کُل انعامی رقم کے طور پر دو لاکھ ساٹھ ہزار امریکی ڈالر ملیں گے۔ 
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر، رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو آٹھ، آٹھ لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی۔