news
English

بابر اعظم نے بطور ٹی 20 کپتان عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام لکھا۔

بابر اعظم نے بطور ٹی 20 کپتان عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے جمعہ کےروز ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا جب انہوں نے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران مین ان گرین کی قیادت کی۔ 
بابراعظم نے اب 77 بین الاقوامی ٹی 20 مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے اور کسی بھی ملک کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے۔ 
ان کا یہ ریکارڈ ایرون فنچ کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا ہے، جنہوں نے 76 بین الاقوامی ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی۔ 
بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی: 

بابر اعظم: 77
ایرون فنچ: 76
ایم ایس دھونی: 72
ایون مورگن: 72
کین ولیمسن: 71

بابراعظم ابھی سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بننے سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہیں، انہوں نے یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے ریکارڈ کو برابر کردیا ہے، جنہوں نے بطور کپتان 44 فتوحات حاصل کیں۔ بابر اس وقت مسابا کے ساتھ بحیثیت کپتان 44 فتوحات کے ساتھ برابر ہیں۔ 
بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 فتوحات: 

بابر اعظم: 44 (76 میچز) 
برائن مسابا: 44 (56)
اصغر افغان: 42 (52)
ایون مورگن: 42 (72)