ہیری بروک نے بھی قابل ذکر ترقی کی، چار مقامات پر چڑھ کر بلے بازوں کی درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بدھ کےروز ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی جس میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جوروٹ کا دوسرا جبکہ ہیری بروک کا تیسرا نمبر ہے، بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔
ٹاپ ٹین بولرزکی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے کرس ووکس چار درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔