news
English

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی مزید تنزلی

نیوزی لینڈ کےساتھ ٹیسٹ سیریز میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھانے پر بابر اعظم کو رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی مزید تنزلی

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہونے کے قریب پہنچ گئے۔  
سابق کپتان اس وقت 768 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے پیسرشاہین آفریدی کی تین درجے ترقی ہوئی ہے۔  
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ کی میچ وننگ سنچری نے انہیں آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں سات درجے ترقی دے کر پانچویں نمبر پر پہنچا دیا ہے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی نو وکٹیں انہیں تین درجے ترقی دلا کر بولرز میں چوتھے نمبر پر لے آئی ہیں۔ ٹریوس ہیڈ جنہیں اس ہفتے کے شروع میں 2023ء کے لیے آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں شامل کیا گیا تھا، انھوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 119 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جو ان کی دو میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا میچ تھا جس میں آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ 
نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والی حالییہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جہاں قومی ٹیم کو 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بابر اعظم کو بھی رینکنگ میں تنزلی کا سامنا ہے۔ 
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق وہ اس وقت 768 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹریوس ہیڈ اب گزشتہ سال جولائی میں ایشز کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن سے تین درجے دور ہیں۔ 
ایڈیلیڈ میں 44 رنز کے عوض 4 اور 35 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لینے والے جوش ہیزل ووڈ کے پاس فروری 2017ء میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن بھی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرک میکنزی 50 اور 26 کے اسکور کے بعد 61 درجے ترقی کرکے 85 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شمر جوزف شاندار ڈیبیو کے بعد بیٹنگ اور بولنگ دونوں رینکنگ میں ٹاپ 100 میں داخل ہوگئے ہیں۔ شمرجوزف نے 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اور 15 رنز بنائے اور مشترکہ 99 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ان کی پانچ وکٹیں بولنگ کی درجہ بندی میں انہیں مشترکہ 92 ویں پوزیشن پرلے آئی ہیں۔ 
ٹی 20 آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن پاکستان کے خلاف اپنی پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں 137 رنز بنانے کے بعد نو درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جسے کیویز نے 4-1 سے جیتا تھا۔ ٹم سیفرٹ تین درجے اوپرچڑھ کر 20 ویں پر آگئے ہیں اور ڈیرل مچل 10 درجے چڑھ کر 27 ویں نمبر پرآگئے ہیں، مچل نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے باز ہیں جو بیٹنگ رینکنگ میں آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ ٹم ساؤتھی بولرز میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔ 
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور بائیں ہاتھ کے بلے باز رنکو سنگھ نے بھی بھارت کو بنگلورو میچ میں افغانستان کے خلاف 3-0 سے جیت مکمل کرنے میں مدد کرنے کے بعد اہم فوائد حاصل کیے ہیں جس کا فیصلہ دو سپر اوورز کے بعد ہوا تھا۔ روہت شرما کے 121 ناٹ آؤٹ نے انہیں 19 درجے اوپر اٹھا کر 49 ویں مقام پر پہنچا دیا ہے جبکہ رنکو سنگھ کے 69 رنز ناٹ آؤٹ نے انہیں انٹرنیشنل رینکنگ میں 70 ویں سے 31 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ 
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے صرف چار ماہ قبل ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آگے بڑھنے والے دیگر کھلاڑیوں میں افغان بلے باز رحمان اللہ گرباز دو درجے بہتری کے ساتھ 19 ویں نمبر پرآگئے ہیں جبکہ ابراہیم زدران  نو درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔