news
English

ٹوئٹر پر بابر اعظم کے پرستاروں نے نجم سیٹھی کے خلاف محاذ قائم کرلیا

سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب کرکٹر کے دفاع میں سامنے آگئے، ٹوئٹر پر نجم سیٹھی اسٹے ان یور لمٹس، کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا

ٹوئٹر پر بابر اعظم کے پرستاروں نے نجم سیٹھی کے خلاف محاذ قائم کرلیا

نجم سیٹھی نے جب سے پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے، قومی ٹیم کی کپتانی اور بابر اعظم کے عہدے کے ساتھ ساتھ انکے اپنے کے اختیارات بھی ہوا میں جھول رہے ہیں۔

معاملات میں اس وقت شدت آگئی جب بابر اعظم کو افغانستان کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے آرام دیا گیا اور شاداب خان کو ان کے متبادل کے طور پر میدان میں اتارا گیا کیونکہ وہ مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر سب سے زیادہ ممکنہ امیدوار تھے۔

اس موقع پر سیٹھی نے صحافیوں سے لے کر شائقین تک سب کو اعتماد میں لیا کہ بابر سمیت کچھ دوسرے بڑے ناموں کو افغانستان سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے کیونکہ وہ پچھلے دو سال سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے اور انہیں اچھی کارکردگی دکھانے لیے وقفے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ بابر اعظم کی کپتانی کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں، وہ جب تک چاہیں تینوں فارمیٹس کے کپتان رہیں گے۔

بدقسمتی سے شاداب خان پاک افغان سیریز میں بحیثیت کپتان جیت اپنے نام نہ کرا سکے اور پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے خلاف سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔