news
English

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بابراعظم کو 2 ہزار روپے جرمانہ

رواں سال مئی کے مہینے میں بھی بابر اعظم کو ایکسائز افسران نے لبرٹی چوک لاہور میں روک لیا تھا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر بابراعظم کو 2 ہزار روپے جرمانہ

لاہور میں ٹریفک پولیس نے نامور کرکٹر اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لائسنس نہ ہونے اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بابراعظم گلبرک کے علاقے سے گزر رہے تھے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا، بابر اعظم کو ٹریفک قوانین کی دو خلاف ورزیوں کی وجہ سے 2,000 روپے کا جرمانہ کیا گیا، سب سے پہلے انہیں لین کی خلاف ورزی پر روکا گیا، لیکن جب ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ان کے کاغذات چیک کئے توانہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں تھا۔ جس پر ٹریفک وارڈن نے ان کا چالان کردیا۔ 
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ لین کی خلاف ورزی پر تو قومی کرکٹر کو رعایت دی جاسکتی تھی مگر بابر اعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، امید ہے قومی کرکٹر آئندہ احتیاط سے کام لیں گے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے۔