news
English

ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم نے افغان اوپنر کو بیٹ تحفے میں دیدیا

آئی سی سی نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم نے افغان اوپنر کو بیٹ تحفے میں دیدیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کو اَپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنا بیٹ تحفے میں دے دیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصویر شیئر کی، جس میں کپتان بابراعظم افغان اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ 
پاکستان کے خلاف میچ میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی جارحانہ اوپننگ بلے بازی نے پاکستانی بولرز اور فیلڈرز کو محتاط کردیا تھا، جس سے انہیں باآسانی رنز بنانے کا موقع ملا۔ 
رحمان اللہ گرباز نے پاکستان کے خلاف 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی۔ اس سے قبل ورلڈ کپ میچز میں سات بار پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئے جس میں سبھی مقابلے پاکستان نے جیتے تھے مگر یہ پہلی بار ہوا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے۔