news
English

بنگلا دیش کے خلاف توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے۔

بنگلا دیش کے خلاف توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

خوش دل شاہ، فخرزمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھ کر یہ سیرہز بھی اپنےنام کریں۔

پی سی بی کی جانب سےجاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے کہا کہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے۔ بحیثیت کپتان ہر کھلاڑی کو اس کا رول واضح طور پر بتا دیتا ہوں کہ ان سے کس قسم کی کارکردگی درکار ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری لانے کی ضرورت تھی۔ گزشتہ چند ماہ میں فیلڈنگ کے شعبے میں خاصی بہتری ہوئی ہے، اس کے ساتھ لوئرمڈل آرڈر اب میچ فنش کرنا شروع ہوگیا ہے جو بہت زبردست بات ہے۔ اسی جذبے اور محنت کو جاری رکھ کر کارکردگی کا گراف مزید بلند ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کرائوڈ نے بہت زیادہ سپورٹ کیا، کورونا میں ہم اسٹیڈیم میں کرائوڈ کو مس کررہے تھے اب حالات کچھ نارمل ہیں تو کرائوڈ کی موجودگی میں کھیلنے کا مزہ بھی آریا ہے۔ بابراعظم کےمطابق رواں سال سترہ ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت  کی بہت خوشی ہے اور اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔