news
English

بابراعظم کے رواں سیزن میں زیادہ رنز، فخر کا ریکارڈ بچ گیا

کپتان پشاورزلمی بابراعظم کے رواں سال 1 ہزار ٹی20 رنز بھی مکمل ہوگئے۔

بابراعظم کے رواں سیزن میں زیادہ رنز، فخر کا ریکارڈ بچ گیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے قائد بابراعظم کے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں زیادہ رنز بنانے کا ایک اور سنگِ میل عبور ہوگیا جبکہ زمان کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔ بابراعظم کے ایچ بی ایل پی ایس ایل9میں 500 رنز کی بھی تکمیل ہوگئی۔ 
تٖفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن میں بابراعظم 569 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، تاہم ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخرزمان کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔ 
پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کی ناکامی سے قطع نظر اسٹار بیٹر نے 11 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، مجموعی طور پر ایونٹ کی تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں انھیں اس کاوش نے دوسرے نمبر پر بھی پہنچادیا، فخر زمان 2022 میں 588 رنز جوڑ کر سرفہرست ہیں۔  
پی ایس ایل کے حالیہ ایڈیشن میں انفرادی بیٹنگ میں ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی اب تک 11 اننگز میں 381 رنز جوڑ کر دوسری پوزیشن پائی ہے۔ آج اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فائنل میں ممکنہ طور پر رنز بناے کی اس دوڑ میں اضافہ ممکن ہوگا۔ 
عثمان خان 6 مواقع ملنے پر 373 رنز بناکر تیسرے نمبر پر فائز ہیں، ریسی وان ڈیرڈوسن نے 7 اننگز میں 364 رنز اپنے نام کے ساتھ درج کرائے ہیں، پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب 11 اننگز میں 345 رنز بناکر ٹاپ فائیو کے شریک بلے باز بنے ہوئے ہیں۔  
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے رواں سال ایک ہزار ٹی20 رنز بھی مکمل کرلیے۔ 
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کیخلاف پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلے ہی اوور میں ڈیوڈ ویلی نے صائم ایوب(1) کو یاسر خان کی مدد سے دھرلیا، پیسر نے اپنے دوسرے اوور میں بابر اعظم(8)کو ایل بی ڈبلیو قرار دلانے کے لیے ریویو لیا مگر انہیں ناکامی ہوئی۔ 
محمد حارث گذشتہ میچز کی بانسبت پْراعتماد نظر آئے، بابر اعظم نے بھی تسلسل کے ساتھ عمدہ اسٹروکس کھیلے، پاور پلے میں 51رنز بنے تھے کہ حارث (22) نے محمد علی کی گیند وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے سپرد کردی۔ 
حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کے لیے کپتان نے افتخار احمد کے بعد اسامہ میر کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اسپنر نے بھی مایوس نہیں کیا،انھوں نے حسیب اللہ خان(3) کو محمد علی کا کیچ بنوایا، بابر اعظم کا اسکور 38پر پہنچا تو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے، ٹام کوہلر کیڈمور نے محتاط آغاز کرنے کے بعد اسٹروکس کھیلنا شروع کیے تھے کہ بابر اعظم(46)کو کرس جورڈن نے بولڈ کردیا، اسٹار بیٹر نے رواں سیزن میں اپنے رنز کی تعداد 544کرلی۔  
ڈیوڈ وِلی نے کفایتی اوور سے دبائو بڑھایا،اسامہ میر نے کیڈمور(24)کو ڈیوڈ ویلی کا کیچ بنوادیا،اسپنر نے اوور میں رنز بھی صرف 3دیے،ڈیوڈ وِلی کو پال والٹر اور رومین پاوول کے چوکوں سے رن ریٹ تھوڑا بہتر ہوا،اس وقت ٹوٹل 17اوورز میں 123اور جارحانہ اسٹروکس کی اشد ضرورت تھی،رومین پاوول (12) نے کرس جورڈن کی گیند محمد علی کو سونپ دی،عباس آفریدی نے عامر جمال(1)کو بولڈ کردیا،لیوک ووڈ نے اسی اوور میں چھکا اور چوکا جڑدیا۔ 

آخری اوور میں کرس جورڈن نے صرف 3رنز دیے،لیوک ووڈ اور پال والٹر14،14رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،پشاور زلمی نے 7وکٹ پر 146رنز بنائے،کرس جورڈن اور اسامہ میر نے 2،2شکار کیے۔