کپتان آپ دلوں کے کپتان ہو، دعا ہے کہ آپ کرکٹ کے آسمان پر اسی طرح چمکتے رہیں، محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان نے بابراعظم کی جانب سے قومی ٹیم کی تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بطور کپتان ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹس سے کپتانی چھوڑنے اور اپنی خدمات ملک کیلیے بطور بیٹسمین جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر محمد رضوان نے انہیں زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’کپتان، آپ دلوں کے کپتان ہو‘۔ رضوان نے لکھا کہ ’کوئی شک نہیں کہ آپ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم بلے باز ہیں‘۔
وکٹ کیپر نے لکھا کہ ’بابر کی بطور کپتان پاکستان کیلیے ایمانداری، محبت، سوچ اور کاوشیں بہت شاندار رہیں‘۔
انہوں نے بابر اعظم کو دعا دی کہ آپ پاکستان کے لیے کرکٹ کے آسمان پر اسی طرح چمکتے دمکتے رہیں۔