قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کو بلے سے مارنے کی کوشش کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔
دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 روزہ شیڈول پریکٹس میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو اوور کے اختتام پر محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی اور اپیل کرتے نظر آئے، جس پر بابر اعظم نے انہیں کچھ دیرگھور کر دیکھا بعدازاں ان کے پیچھے بیٹ لیکر بھاگے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب پریکٹس میچ کے دوران قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود 101 اور بابراعظم 71 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے تھے جبکہ سرفراز احمد 19 اور سعود شکیل 44 رنز بناکر بیٹنگ کررہے تھے۔
نوجوان بلے باز صائم ایوب 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم نے 63 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنالیے ہیں۔ خرم شہزاد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے نامزد قومی ٹیم کا 4 روزہ پریکٹس میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں نئے کرکٹرز کو بھی موقع دیا گیا ہے۔