news
English

بابراعظم کی کپتانی کیسے گئی؟ ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

مبینہ آڈیو میں مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پلئیر ایجنٹ سے متعلق انکشافات کردیئے۔

بابراعظم کی کپتانی کیسے گئی؟ ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

سوشل میڈیا کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر ایک مبینہ آڈیووائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ورلڈکپ 2023 میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق اور شاہین کو محدود فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپنے کے حوالے سے ایک نامعلوم خاتون سے گفتگو کررہے ہیں۔ 
ذکا اشرف کو بابراعظم کی کپتانی سے متعلق کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں دو فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کیلئے کہا گیا تھا جس پر بابر نے جواب دیا کہ میں فیملی سے مشورہ کرکے بتاؤں گا لیکن فیملی کے بجائے انہوں نے طلحہ نامی پلئیرز ایجنٹ سے بات کی اور بعدازاں تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پلئیر ایجنٹ نے ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو گھیرا ہوا ہے، اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ فیملی ٹرمز ہیں۔  
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بابراعظم نے ٹیسٹ کی کپتانی لینے سے انکار کیا تو اس وقت ہمارے پاس پلان بی تیار تھا، اس لیے ہم نے شان مسعود کو کپتانی دے دی اور شاہین کو ٹی20 فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپے۔
اس موقع پر نامعلوم خاتون نے کہا کہ شاہین بھی تو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی بابر اعظم کے ساتھ دوستی کی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔،،