news
English

بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پرغورشروع کردیا

گرین شرٹس کے کپتان نے مشاورت کے لئے اپنے قریبی دوستوں اور سابق چیئرمین رمیز راجہ سے رائے طلب کرلی۔

بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پرغورشروع کردیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کپتان بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا۔ 
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا سمیت اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے لیے مشورہ اور رہنمائی مانگ لی۔ 
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں تربیتی سیشن کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پری میچ کانفرنس پر کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے سابق کرکٹرز اور بورڈ کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ 
 رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بابراعظم کے قریبی دوستوں نے انہیں تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ 
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر بہت افسردہ لگ رہے تھے اور مجھے بہت برا لگا، ان کی کپتانی کے حوالے سے گفتگو نجی تھی اور میں اسے عام نہیں کرنا چاہتا”۔  
بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں معدوم ہوچکی ہیں، ان کی قیادت میں قومی ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان کے خلاف شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔ 
واضح رہے کہ رمیز راجا کے دور میں ہی سرفراز احمد سے کپتانی چھین کر بابراعظم کودی گئی تھی۔