بھارتی ٹیم کے پیسر جسپریت بھمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولر کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی بولر میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن ان کے ہم وطن جسپریت بھمراہ نے چھین لی اور اب وہ ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے نمبر 1 بولر بن گئے ہیں۔
ئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی بولر جسپریت بھمراہ نے حالیہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں بھارتی بیٹر شبھمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ویرات کوہلی 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 746 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پیسر جسپریت بھمراہ نے اپنے ہم وطن روی چندرن ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، وہ 881 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ روی ایشون کی 2 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ کے بولرز کی رینکنگ میں گرین شرٹس کے شاہین آفریدی 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ٹیسٹ میں کوئی پاکستانی فاسٹ بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔