news
English

بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود ہیڈلائنز میں آتے ہیں، رمیز راجہ

رمیز راجہ نے خبردار کیا کہ اگر اسپن بولنگ کے مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو یہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستان کی پیشرفت میں نمایاں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود ہیڈلائنز میں آتے ہیں، رمیز راجہ

پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ کا ماننا ہے کہ مین ان گرین اپنے کپتان بابر اعظم پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں جو ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ٹیم بابر اعظم پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، چاہے وہ ٹیسٹ کرکٹ ہو، ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی۔
رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صفر پر آؤٹ ہونے پر بھی ہیڈلائنز میں آتے ہیں۔ 
رمیز راجہ نے اسپن بولنگ کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کی جدوجہد کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے آنے والے بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے گرین شرٹس کو اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جو اسی طرح کے کھیل کے حالات میں کھیلے جائیں گے۔
رمیزراجہ نے خبردار کیا کہ اگر گرین شرٹس کی جانب سے اسپن بولنگ کے مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو یہ ان ٹورنامنٹس میں پاکستان کی ترقی میں نمایاں طور پر رکاوٹ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسپن بولنگ کے خلاف مسائل کا سامنا ہے اور یہ وہ چیز ہے جسے انہیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اسی طرح کے حالات میں کھیلے جائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "اگر ہم اس مسئلے کو حل نہیں کرتے ہیں، تو ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا واقعی مشکل ہو جائے گا۔ ایسا لگتا تھا کہ پاکستان کے بلے باز خرگوش کی طرح ہیں جو گاڑی کی ہیڈلائٹس کے سامنے سہم کر جم جاتا ہے۔‘‘