news
English

بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی  

بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی  

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم  کردی۔ 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کے روز ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم پی ایس ایل میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ 
بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں بکلے بازی سے انجام دیا۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بنائے ہیں۔ 
اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بابراعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے تاہم اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ نہیں جیت سکی۔ 
پشاور زلمی 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔  
بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

بابر اعظم: 3004

فخر زمان: 2381

شعیب ملک: 2082