news
English

بابراعظم اورمحمد رضوان کا ٹی 20 کی کامیاب ترین جوڑی کا نیا ریکارڈقائم

بابراوررضوان کی جوڑی کو اکثراس مختصر فارمیٹ میں بہترین میں سے ایک کے طور پر سراہا جاتا ہے، نے ایک اور شاندار کارکردگی کے ساتھ یہ سنگ میل حاصل کیا۔

بابراعظم اورمحمد رضوان کا ٹی 20 کی کامیاب ترین جوڑی کا نیا ریکارڈقائم

بابر اور رضوان کی جوڑی نے کوہلی اورکرس گیل کی کامیاب ترین جوڑی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس کے بعد مختصر ترین فارمیٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کامیاب ترین جوڑی بن گئی۔  
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی20 فارمیٹ کا کامیاب ترین پیئر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
 
انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ میں ایک مرتبہ پھر بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ففٹی پلس کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیا ریکارڈ بناڈالا۔ 
مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں بیٹرز کی جوڑی نے 50 یا اس سے زائد کی 24 مرتبہ شراکت داری کرنے والے پیئر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
بابر اور رضوان نے 24 بار بنائے گئے ففٹی پلس اسکور کو 10 مرتبہ پاکستان کیلئے سینچری اسٹینڈ میں بھی تبدیل کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجر بنگلورو کی معروف ترین جوڑی کرس گیل اور ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو پاش پاش کیا، جنہوں نے 23 مرتبہ ففٹی یا اس سے زائد اسکور کیا تھا۔
 
قومی ٹیم کے علاوہ بابراعظم اور محمد رضوان کراچی کنگز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کھیل چکے ہیں۔  
بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ٹی20 فارمیٹ کی 65 اننگز میں 3 ہزار 227 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے جبکہ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کی جوڑی نے مجموعی طور پر 3 ہزار 175 رنز بنائے تھے۔ 
 
اںٹرنیشنل سطح پر بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے آئرلینڈ کے اینڈی بالبرنی اور پال اسٹرلنگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ کی 73 اننگز میں 2 ہزار 47 رنز بنائے تھے جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کی جوڑی نے جنہوں نے 42 اننگز میں 1 ہزار 897 رنز بنارکھے ہیں۔