news
English

آئی سی سی رینکنگ: ٹی20 فارمیٹ میں بابر اور رضوان کی تنزلی  

فل سالٹ کی ناقابل یقین پرفارمنس نے اوپنر کو ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

آئی سی سی رینکنگ: ٹی20 فارمیٹ میں بابر اور رضوان کی تنزلی  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ 
آئی سی سی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر دوسرے سے تیسرے  نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بابر اعظم چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ 
ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں محمد رضوان اور بابراعظم سے آگے رہنے والے ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 
آئی سی سی کے مطابق فل سالٹ کی ناقابل یقین پرفارمنس نے اوپنر کو ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کے محمد رضوان کی جگہ 802 کی کیرئیر کی اعلیٰ ریٹنگ حاصل کی ہے۔ 
  
ٹاپ 10 بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔