news
English

آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرزکی نئی رینکنگ، رضوان اور بابراعظم کی کارکردگی بہتر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں اپنے پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرزکی نئی رینکنگ، رضوان اور بابراعظم کی کارکردگی بہتر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔