news

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ترقی

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو 837 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی درجہ بندی میں کمانڈنگ پوزیشن پر ہیں۔ 

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ترقی

بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ترقی کرکے مزید اوپر پہنچ گئے۔ بھارت کے سوریا کمار یادو 837 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی درجہ بندی میں کمانڈنگ پوزیشن پر ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم کی ترقی ہوئی ہے، 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے اب تک ناقابل شکست رہنے نے ان کے ایک اسٹار کھلاڑی کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچادیا ہے۔ 
تجربہ کار بولر محمد نبی گیانا میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے بعد آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں نمبر1 پر چڑھتے ہوئے اسٹینڈ آؤٹ کھلاڑی کے طور پر ابھرکرسامنےآئے ہیں۔   
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے سوریہ کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے بیٹر فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے، گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ 
ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ سری لنکا کے وانندو ہسارانگا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، 
افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کے اینریخ نوکیا چوتھے اور افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 
ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔