پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ بولرز میں787 پوائنٹس کے ساتھ شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن ہے۔ بھارت کے روندرا جدیجا کی ٹیسٹ آل راؤنڈر کرکٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔