news
English

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اس وقت اسٹیو اسمتھ 818 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈیرل مچل 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کرکے چوتھے نمبر پر آگئے، جو روٹ تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ کین ولیمسن نے893 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف حالیہ تیسرے ٹیسٹ کے دوران  بھارتی کھلاڑیوں کو تازہ ترین آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بڑی ترقیوں سے نوازا گیا ہے۔ یشسوی جیسوال نے راجکوٹ مقابلے کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری بنائی اور 14 پوائنٹس بڑھ کر مجموعی طور پر 15 ویں نمبر پر آگئے۔ اس طرح ٹاپ 15 ٹیسٹ بلے بازوں میں اب چار بھارتی کھلاڑی شامل ہیں، جس میں یشوی جیسوال 15 ویں، ویرات کوہلی ساتویں، روہت شرما 12ویں اور رشبھ پنت 14ویں نمبر پر ہیں۔
کیوی بلے باز کین ولیمسن کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ 
کین ولیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی میچ وننگ سنچری کے بعد893 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ 
دوسری جانب  بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا سات مقام ترقی کرکے34ویں نمبر پرآگئے ہیں، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ بیڈنگھم 29 درجے ترقی کر کے 50ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
انگلش پلیئر جو روٹ 766 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے جس کے نتیجے میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ بلے بازوں کے لیے آئی سی سی کی درجہ بندی میں ایک درجہ اوپر یعنی چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 768 ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اس وقت اسٹیو اسمتھ 818 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈیرل مچل 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔