news
English

آئی سی سی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دا منتھ

بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹر نکولس پورن کو پیچھے چھوڑ کر تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

آئی سی سی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دا منتھ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دا منتھ قرار دے دیا۔ 
بابر اعظم کو اگست کے مہینے میں دکھائی جانے والی بہترین کارکردگی کی بنا پر پلیئر آف دا منتھ قرار دیا گیا ہے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دا منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔ 
بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹر نکولس پورن کو شکست دے کر تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دا منتھ قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی نے پلیئر آف دا منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بیٹر نکولس پورن کو بھی نامزد کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے اعزاز ملنے پر کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار پانے پر ازحد خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے، ہم نے کئی میدانوں میں شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیاء کپ کے میچز ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان میں منعقد ہوئے ہیں جو کہ پوری قوم کے لیے خوشی کی بات ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دگنی ہوگئی۔