پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابراعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ روزانہ 500 سے600 بالز کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کرسکوں۔
پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی بلے باز کو میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے سخت پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 500-600 گیندیں کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کرسکوں۔
واضح رہے کہ کپتان بابراعظم ٹی20 کرکٹ میں سلو رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں تاہم ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم آج دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔