قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے مستعفیٰ ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انہوں نے غزہ کی معصوم بچی کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم کی ساتھ تصویر پوسٹ کی جبکہ شعر بھی شیئر کیا کہ ’’اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے‘‘۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سابق کپتان بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا گیا تھا، جس کے بعد اسرائیل سمیت بھارتی نیوز چینلز نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔