news
English

بابراعظم نے سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم نے سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا

انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بابر الیون نے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی کر سابق کپتان سرفراز احمد کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، انہوں نے بحیثیت کپتان 49 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 میچز میں فتح سمیٹی۔

اس سےقبل یہ ریکارڈ سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس تھا، ان کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچز کھیلے جس میں انہیں 29 میچز میں کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، میچ میں بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

یاد رہے کہ کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔