لاہور: رواں سال ففٹی پلس اسکورز میں بابر اعظم سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اب تک 16 بار 50 سے زائد رنز بنائے ہیں، ان میں 3 سنچریاں اور 13ففٹیز شامل ہیں، دوسرے نمبر پر محمد رضوان نے 14 بار یہ سنگ میل عبور کیا، ان میں 2 تھری فیگر اننگز اور 12 ففٹیز شامل ہیں، تیسرے نمبر پر بھارتی بلے باز روہت شرما نے 2 سنچریوں اور 9 ففٹیز کی مدد سے 11ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کا اہم کردار رہے ہیں۔