news
English

بابر اعظم ایک بارپھر دنیا کے نمبرون بلے باز بن گئے

پاکستان کے بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز بن گئے۔ 

بابر اعظم ایک بارپھر دنیا کے نمبرون بلے باز بن گئے

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز بن گئے، پہلے یہ پوزیشن ڈیوڈ ملان کے پاس تھی، دونوں کے یکساں 805 پوائنٹس تھے، اب اپ ڈیٹ چارٹ میں بابر اعظم ڈیوڈ ملان کی جگہ نمبرون بن گئے ہیں۔

2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، فخر زمان دو درجے تنز لی کے بعد 39 ویں پوزیشن پر چلے گٰئے ہیں۔

بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاداب خان کا نواں نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث روف کی بائیسویں پوزیشن ہے، سری لنکا کے ہسارنگا ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

آل راونڈز کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن افغانستان کے محمد نبی کے پاس ہے، ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی جگہ آسٹریلیا کے مارنوس لاہوشین پہلے نمبر پر آگئے ہیں،  جو روٹ کی دوسری پوزیشن ہے۔

بابر اعظم کا نمبر نواں، رضوان کا اٹھارواں،فواد عالم کا 20 واں نمبر ہے۔ بولرز میں پیٹ کمنز پہلے، شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ حسن علی 10 سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔