news
English

افتخار کے ساتھ کوئی کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے، بابراعظم

مجھے نہیں لگتا امام کی ٹوٸیٹ کا میچ سے کوٸی تعلق ہے، ٹیم میں بھرپور اتحاد ہے اور سب کھلاڑی ایک خاندان کی طرح ہیں ، کپتان

افتخار کے ساتھ کوئی کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے، بابراعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اوپر کے نمبر کی وکٹیں جلدی گرنے کی وجہ سے شکست ہوٸی، افتخار کے ساتھ کوئی کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا ہمارا پلان تھا کہ ہم سیریز کا اچھا اختتام کریں، آخری میچ میں اچھی کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکن ہماری بیٹنگ ناقص رہی، مڈل آرڈر میں ہمیں نمبر کے حوالے سے کچھ مسائل درپیش ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز مجموعی طور پر کافی اچھی رہی اور کافی پرفارمنسز آٸیں، اس سیریز میں ہم نے روٹیشن پالیسی اپناٸی جو کافی بہتر رہی، ٹیم میں مختلف کمبینیشنز کو آزمایا، ہمیں اپنی بنچ اسڑینتھ کا بھی اندازہ ہو گیا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ عالمی کپ کے لیے مجھے کپتان مقرر کیے جانے کا علم نہیں، ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، عالمی کپ سے قبل ہر میچ اہم ہوگا، مجھے ابھی ورلڈ کپ تک کپتانی کا کچھ نہیں معلوم، ہمارے دماغ میں ہے کہ کن 15 لڑکوں کو ورلڈک کے لئے لے کر جانا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ مکی آرتھر کی مینیجمنٹ میں ہم پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں، مکی نے ہمیں پہلے بھی سپورٹ کیا ہے، اس ٹیم میں کافی لڑکے چیمپٸنز ٹرافی سے کھیلتے آرہے ہیں، نٸی مینیجمنٹ کے آنے سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑا، وہ پہلے بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں انہیں چیزوں کا علم ہے۔

امام الحق کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ امام کا ٹوٸٹ ابھی تک نہیں دیکھا، اس ٹیم میں ناراضگی نہیں ہوتی سب متحد ہیں، یہ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سب ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ امام الحق کی ٹوٸیٹ کا میچ سے کوٸی تعلق ہے، ٹیم میں بھرپور اتحاد ہے، سب کھلاڑی ایک خاندان کی طرح ہیں اور ان کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ایک میچ پہلے نمبر ون بھی تھے آج نیچے آٸے تو کوٸی بات نہیں، میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا پڑگیا، افتخار کے آنے سے مڈل آرڈر کا یہ نمبر بہتر ہوگیا ہے، آپ کسی بھی ٹیم کو یہ نہیں سوچ سکتے کہ یہ کمزور ہے یا مضبوط ہے، آپ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔

بابراعظم نے کہا رضوان نے کہا تھا کہ 4 نمبر پر کھیلنا اس کی خواہش ہے، ہم ٹیم کی صورتحال کے مطابق لڑکوں کو نمبر پر بھیجیں گے، سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں سب چاہتے ہیں پاکستان کو جتواٸیں، نواز کی انجری کے بعد زیادہ وقت نہیں تھا کہ عماد کو بلاٸیں، میں سمجھتا ہوں کہ جس پلیٸر کو لاٸیں اس کو پورا موقع دیں۔