news
English

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسری ہار، بابراعظم کا بیان سامنے آگیا  

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہار کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ شکست کے باوجود ٹیم کی ترقی اور کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسری ہار، بابراعظم کا بیان سامنے آگیا  

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں گذشہ شب ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی چوتھی ٹی ٹوئنٹی ہار کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہار کے باوجود ہم ٹیم کی ترقی اور کامیابی کے لیے پُرامید ہیں۔ کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں انجریز کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا۔ گزشتہ شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 174 رنز بناسکی اور یوں گرین شرٹس کو مسلسل دوسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 
میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران اظہارِکیال کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی، توقع کررہے تھے کہ 190 یا اس سے زائد کا اسکور بنے گا لیکن بالرز نے کیوی بیٹرز کو محدود رکھا تاہم ابتدا میں جلد وکٹیں گرنے کا نقصان ہوا۔  
انہوں نے شکست کہ وجہ تجربات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کے انجرڈہونے کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرنا پڑیں کیونکہ بینچ اسٹریتھ آزمانا چاہتے تھے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس ہار کے باوجود ہم ٹیم کی ترقی اور کامیابی کے لیے پُرامید ہیں۔