news
English

ٹی 20ورلڈکپ: امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم کا اظہارِخیال

پاکستان کا اگلا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

ٹی 20ورلڈکپ: امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم کا اظہارِخیال

میچ کے بعد میڈیا کانفرنس کے دوران بابراعظم نے ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِخیال کرتے ہوئے ان اہم شعبوں کو نمایاں کیا جہاں وہ توقعات سے کم رہے تھے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بلے کے ساتھ پہلے 6 اوورز میں، ہم نے صحیح طریقے سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد ہم نے کچھ رفتار بنائی لیکن بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں۔ درمیانی اوورز میں، ایک بلے باز کے طور پر، آپ کو آگے بڑھنا ہوگا اور شراکت داری بنانا ہوگی۔ پچ پر تھوڑی نمی تھی (ابتدائی طور پر) اور یہ تھوڑا سا دو طرفہ تھا، لیکن یہ کوئی عذر نہیں ہے۔ ایک پیشہ ور کے طور پر، آپ کو حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔،، 
گرین شرٹس کے 29 سالہ کپتان نے ابتدائی مراحل میں گیند کے ساتھ ٹیم کی جدوجہد کی بھی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں گیند کے ساتھ ٹھیک نشانے پر نہیں تھے۔ ہمیشہ کی طرح، ہم پہلے 6 اوورز میں وکٹیں نہیں لے رہے ہیں اور پھر درمیان میں، آپ کا اسپنر وکٹ نہیں لے رہا ہے، تو یہ ہمیں مہنگا پڑا۔ آخر میں، ہم واپس آئے لیکن اچھی طرح میچ کو فنش نہیں کر سکے۔،،   
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 
ہمیں اپنی بولنگ اور مڈل آرڈر بیٹنگ کو بہتر کرنا پڑے گا، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔،،
کپتان بابر نے حقیقت ک وتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا اور بولنگ میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ میری اور شاداب کی شراکت اچھی بن گئی تھی جس کے بعد دو وکٹیں گرگئیں، وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھو دیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا، ہمیں بولنگ میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ تاہم اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
،، 
انہوں نے تسلیم کیا کہ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔ ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔ 
سپراوور:
پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا جو مہنگا ثابت ہوا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا۔ 
محمد عامر نے سپر اوور میں تین وائڈ بالز کیں جس پر امریکا کو 7 رنز اضافی حاصل ہوئے۔ 
سپر اوور میں ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور افتخار احمد پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن افتخار احمد پہلی گیند کھیلنے میں ناکام رہے، دوسری گیند پر چوکا لگانے کے بعد وہ تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 
اس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے جنہوں نے ایک چوکا لگاکر ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے اور پاکستان سپر اوور میں صرف 13 رنز ہی بنا سکا اور یوں امریکا نے ورلڈ کپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی نشست حاصل کرلی ہے۔