news
English

بابراعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر

اپنے کیریئر کی 301 اننگز کے دوران بابراعظم نے 31 سنچریاں اور 81 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

بابراعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔ 
اگرچہ پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکا مگر بابراعظم نے پرتھ ٹیسٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے، انھوں نے یہ رنز 49.08 کی اوسط سے بنائے جو ٹاپ 5 بیٹرز سے زیادہ بہتر ہے، اپنے کیریئر کی301 اننگز کے دوران بابر اعظم نے 31 سنچریاں اور 81 ففٹیز اسکور کی ہیں۔ 
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20541 انٹرنیشنل رنز انضمام الحق نے بنارکھے ہیں، ان کے بعد یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد فہرست میں موجود ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔