بابر کے پاس "فیب فور" میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے لیکن وہ ابھی اُس مقام تک نہیں پہنچے، بھارتی کمنٹیٹر
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کو منفی تبصرے پر کرارا جواب دے دیا۔
یوٹیوب چینل پرسابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں “فیب فور” اب ایک درست اصطلاح نہیں، کیونکہ ویرات کوہلی کی حالیہ خراب پرفارمنس نے انہیں گروپ سے باہر کردیا ہے جبکہ بابراعظم کے پاس گروپ میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے مگر وہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے۔
بھارتی کرکٹر کی رائے پر بابراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے تاہم میرا کام پرفارم کرنا ہے۔ ابھی تک اپنی کارکردگی سے ہی ریکارڈ بنائے ہیں، پرفارمنس ہوتی رہے تو نام خود توجہ کا مرکز بنتا رہے گا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے “فیب فور” سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو استمھ اور جو روٹ کہلائے جاتے تھے، تاہم حالیہ برسوں میں کوہلی کی مسلسل خراب کارکردگی نے انہیں اس فہرست باہر کردیا ہے۔