news
English

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم نے شبھمن گل سے بادشاہت چھین لی  

بھارتی بیٹر طویل عرصے تک پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں ناکام

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم نے شبھمن گل سے بادشاہت چھین لی  

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس کے سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بیٹر شبھمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ 
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے دوران بھارتی ٹیم کے نوجوان بیٹر نے بابراعظم کو پہلی پوزیشن سے ہٹاکر اس مقام پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ عرصے تک ون ڈے رینکنگ کی بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کرکٹ کی بیٹرزرینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبھمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ برقرار ہے۔  
ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 
بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔