news
English

بابراعظم نے نسیم شاہ، حارث رؤف کی صحتیابی سے متعلق ٹائم فریم بتادیا

قومی پیسر نسیم شاہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ مس کرسکتے ہیں، بابر اعظم نے خدشہ ظاہر کردیا

بابراعظم نے نسیم شاہ، حارث رؤف کی صحتیابی سے متعلق ٹائم فریم بتادیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ حارث رئوف کی انجری زیادہ تشویشناک نہیں، تھوڑا سا سائیڈ اسٹرین ہے لیکن امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائیں گے، تاہم یہ معلوم نہیں کہ نسیم شاہ کو مکمل صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ 
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف کی ریکوری ٹائم لائن پر روشنی ڈالتے ہوئے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہونے کا امکان ہے۔ قومی پیسرز کی یہ جوڑی ایشیا
ء کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان سپر فور کے تصادم کے دوران انجریز کا شکار ہوئی تھی اور جمعرات کے روز کولمبو میں سری لنکا کے ساتھ ہونے والے میچ کے دوران دونوں فاسٹ بولرز سائیڈ لائن پر بیٹھے تھے۔ 
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے قومی سکواڈ میں دو اہم تیز گیند بازوں کی واپسی کے بارے میں امید ظاہر کی۔ تاہم، نسیم شاہ کی صحتیابی کے بارے میں بات کرتے وقت، بابر اعظم خاصے محتاط نظر آئے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس نوجوان فاسٹ بولر کی واپسی کے لیے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں ہے۔ 
بابر اعظم نے کہا کہ 'حارث رؤف کی انجری زیادہ بڑی نہیں ہے، اسے تھوڑا سا سائیڈ اسٹرین ہے لیکن امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل نہیں معلوم کہ نسیم شاہ کی صحت یابی میں کتنا وقت لگے گا۔ میرے خیال میں نسیم شاہ بھی بعد میں ورلڈ کپ میں ہوں گے، لیکن دیکھتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ ناتجربہ کار جوڑی زمان خان اور شاہنواز دھانی اس میچ کے دوران زخمی ہونے والی جوڑی کے لیے ڈیپوٹ کیے گئے اور اگر نسیم اور رؤف بروقت صحت یاب نہ ہوئے تو ورلڈ کپ میں ان کی شرکت مشکوک ہوسکتی ہے۔