news
English

گروپ بندی کی خبریں مسترد! کرکٹرزکی ایک ساتھ اسنوکرکھیلے کی ویڈیووائرل

قومی ٹیم کے تمام کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے اور خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

گروپ بندی کی خبریں مسترد! کرکٹرزکی ایک ساتھ اسنوکرکھیلے کی ویڈیووائرل

پاکستانی ٹیم میں کپتانی کے معاملے کو لے کر گروپ بندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول ٹریننگ اکیڈمی میں مل کر اسنوکر کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ 
مڈل آرڈر بیٹرافتخار احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں قومی ٹیم کے نومنتخب کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حارث، حسن علی، عماد وسیم اور محمد عامر سمیت دیگر کرکٹرز اسنوکر کھیل رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے سے ہنسی مذاق بھی کررہے ہیں۔ 
افتخار احمد نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کاکول کیمپ میں ایک ساتھ اپنے بہترین وقت کا بھرپور مزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اتوار کی صبح ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔  
کاکول ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑی تربیتی مشقیں اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی فٹنس کو بہتر بنایا جاسکے۔