news

بابراعظم اور شاہین آفریدی جی ٹی 20 کینیڈا 2024 میں مدِمقابل ہوں گے

لیگ کا مرحلہ 25 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا، جس میں شامل چھ فرنچائزز میں سے ہر ایک سات میچ کھیلے گی۔

بابراعظم اور شاہین آفریدی جی ٹی 20 کینیڈا 2024 میں مدِمقابل ہوں گے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی جی ٹی 20 کینیڈا 2024 میں ایک دوسرے مدِمقابل ہوں گے۔ 
کینیڈا کے گلوبل ٹی20 لیگ ٹورنامنٹ میں بابراعظم کی وینکوور نائٹس کا مقابلہ شاہین آفریدی کی ٹورانٹو نیشنلز سے 25 جولائی کو ہوگا۔ 
شاہین آفریدی اور روماریو شیفرڈ ٹورانٹو نیشنلز کی ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے دِکھائی دیں گے جبکہ وینکوور نائٹس کو بابراعظم، محمد عامر اور محمد رضوان کی خدمات حاصل ہوں گی۔ 
لیگ 25 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گی، جس میں شامل 6 فرنچائزز میں سے ہر ایک 7 میچز کھیلے گی۔ پلے آف مقابلوں کا آغاز 9 اگست سے ہوگا، جس کا اختتام 11 اگست کو فائنل میں ہوگا۔  
ٹورنامنٹ میں 13 روز کے دوران 21 میچز کھیلے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم تنازعات کا شکار ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے 2 اراکین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ 
دوسری جانب ٹیم میں کپتانی کی جنگ دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں بابر، رضوان اور شاہین کا آپس میں ٹاکرا ہے۔