آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اوے سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعداس ہفتے کی تازہ ترین رینکنگ میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی پوزیشن آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں مزید نیچے چلی گئی۔ انٹرنیشنل بولرز میں بھارت کے جسپریت بھمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اوے سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعداس ہفتے کی تازہ ترین رینکنگ میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔
بھارت کے شہررانچی میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے میزبان بھارت کے میچ جیتنے میں کردار ادا کرنے والے کھلاڑی تازہ ترین مردوں کی پلیئرز رینکنگ میں کیریئر کی نئی اعلیٰ درجہ بندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔
نوجوان کھلاڑی یشسوی جیسوال، شبھمن گل اور دھرو جوریل نے سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی اور تینوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ بیٹرز کی تازہ ترین درجہ بندی میں اپنے کیریئر کے بہترین اعدادوشمار حاصل کیے، جبکہ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کین ولیمسن 893 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے نمبر 1 بلے باز کے طور پر اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ رانچی میں اپنی 31ویں ٹیسٹ سنچری کی بدولت 799 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس کے نتیجے میں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کے لیے آئی سی سی کی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں ان کے پوائنٹس 768 ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں،آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بھمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر تاحال مستحکم ہے۔