news
English

بابراعظم نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم اپنے شاندار کیریئرکا ایک اور اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

بابراعظم نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور نصف سنچری بناکر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔ 
آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تاہم 50 رنز مکمل کرتے ہی انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 
ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 39 ففٹیز کے ساتھ بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیاہے جس کے بعد بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 38 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنرنے 27،27 ففٹیز بنارکھی ہیں۔
گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویرات کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔  
قبل ازیں گزشتہ دنوں بابراعظم سب سے زیادہ 77 ٹی20میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی پہے۔ 
ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔ شاہین آفریدی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ گیا۔