کپتان بابر نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کیے گئے اسٹریٹجک فیصلوں پر روشنی ڈالی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئرلینڈ کے ساتھ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں حسن علی کو شامل کرنے پر مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے حسن علی کی پلئینگ الیون میں شمولیت پر ٹرولنگ شروع کردی۔
آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میں فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے دوستی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس پر انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور ٹرولرز کا کہنا تھا کہ ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے اوسط درجے کے آئرش بلے بازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کیے گئے اسٹریٹجک فیصلوں پر روشنی ڈالی اورفاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ کھلانے کی وجہ بتادی۔ میچ کے اختتام پر بابراعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشنز آزماسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم مشکل وقت میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ عامر بطور سینئر بولر ٹیم میں ب اپنا ہترین کردار نبھارہے ہیں۔
کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے ہماری کارکردگی میں بہتری آئی ہے، لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہے کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں مجموعی طور پر کافی بہتری آئی ہے، انفرادی کارکردگی میں محمد رضوان اور فخرزمان نمایاں رہے۔
کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں امید ہے کہ شائقین کو انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔