قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہونے والی کیوی کپتان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم نے کیوی کپتان کین ولیمسن کی انجری کے حوالے سے لکھا کہ جلد صحت یاب ہوکر بہترین انداز میں واپسی کریں۔
چند روز قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران گرنے کے باعث انجرڈ ہو گئے تھے۔
دوسری جانب رواں سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل اَن فٹ ہونے والے ولیمسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔