news
English

"بابراعظم کسی بھی بڑی انٹرنیشنل ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے" شعیب ملک

قومی ٹیم کے سابق اوپنر شعیب ملک نے بھی وائٹ بال ٹیم کے کپتان پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔ 
مقامی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابراعظم ٹی20 میں کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے۔،، 
انہوں نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پرسوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ہمارا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ ہمارے بہترین کھلاڑی بابراعظم ہیں، میں صرف ٹاپ 4 سے 5 ٹیموں کے بارے میں بات کر رہا ہوں، کیا بابر ان ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں فٹ ہو سکتا ہے؟ آسٹریلیا، بھارت یا انگلینڈ کا صرف اس مخصوص فارمیٹ میں؟ اس کا جواب نہیں ہے۔،،  
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم مکمل طور پر ناکام نظر آئے تھے جبکہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی۔ 
گروپ راؤنڈ میں پاکستان کو امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ آئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف بھی گرین شرٹس کو بمشکل جیت نصیب ہوئی تھی۔