news
English

پشاور زلمی کے اونر کا بابراعظم کے لیے بیش قیمت گاڑی کا انعام

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ 

پشاور زلمی کے اونر کا بابراعظم کے لیے بیش قیمت گاڑی کا انعام

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو شاندار پرفارمنس پر بیش قیمت گاڑی انعام میں دے دی۔ 
اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے چمکتی دمکتی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماڈل کو پہلی بار بابراعظم ڈرائیو کریں گے۔ گاڑی پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ 
بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 176 سے زائد کا رہا۔  
واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں تیزترین 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنےہیں، انہوں نے 271 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے مایہ نازبلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 285 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ 
بابر اعظم پی ایس ایل 2024 میں بھی اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے اب تک کھیلے گئے 5 میچوں میں 80 سے زائد کی اوسط سے 330 رنز بنارکھے ہیں۔۔