اپنے پسندیدہ کرکٹربابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے علیشا بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی، جہاں نے اس نے اسٹیڈیم میں اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا۔
سوشل میڈیا پر گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم کا فین پیج بنانے والی علیشا نامی 15 سالہ بھارتی لڑکی دنیا بھر میں مشہور ہوکر توجہ کا مرکز بن گئی۔ بچی کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان کرکٹ کا دیوانہ ہے، میری والدہ کوشاہد آفریدی پسند ہیں جب کہ والد جاوید میانداد کے بہت بڑے فین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 15 سالہ بھارتی پرستار علیشا دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہے۔
اپنے پسندیدہ کرکٹربابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے علیشا بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی، جہاں نے اس نے اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھا۔ علیشا نے اپنے موبائل فون کے بیک کور پر بابر اعظم کی تصویر بھی لگا رکھی ہے۔ اسکول میں پڑھنے والی پندرہ سالہ علیشا راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھے ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی جو پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے، بھارتی لڑکی نے پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا اور اب وہ منگل کے روز ہونے والے پاکستان اور سری لنکا میچ کے اہم مقابلے کی منتظر ہے۔
میچ دیکھنے کے بعد علیشا واپس بھوپال چلی جائے گی، جہاں اس کے اسکول کی پڑھائی بھی چل رہی ہے۔ علیشا کو اپنی والدہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگرچہ پاکستانی شائقین کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے گئے تاہم پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد میں مقامی طور پر اچھی خاصی سپورٹ حاصل ہے۔ اس حوالے سے علیشا نے کہا کہ میں چار سال سے بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے رہی ہوں اور ان کی سب سے بڑی فین ہوں، میں نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا فین پیج بھی بنایا تھا لیکن پڑھائی کی مصروفیات کی وجہ سے مجھے یہ پیج بند کرنا پڑا، مجھے کرکٹ سے محبت اپنے خاندان سے ہی فیملی ہے کیونکہ میری والدہ کو شاہد آفریدی بہت پسند ہیں جبکہ والد جاوید میانداد کے بہت بڑے فین ہیں، مجھے شبھمن گل اور ویرات کوہلی بھی بہت پسند ہیں۔