news
English

بابراعظم کی سڑکوں پر اسپورٹس بائیک دوڑانے کی ویڈیو وائرل

شائقین نے بابر اعظم کے دبنگ اسٹائل کو سراہا مگر ساتھ ہی حفاظتی انتطامات اور کرکٹر کی سلامتی کے بارے میں خدشات کا اظہار بھی کیا

بابراعظم کی سڑکوں پر اسپورٹس بائیک دوڑانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک زبردست اسپورٹس بائیک دوڑاتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے تاہم بابر کے مداحوں نے ان کی حفاظت اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر خدشات کاا ظہار بھی کیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں بابراعظم سرخ رنگ کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن پر بابر اعظم نے لکھا ’ریڈی، سیٹ، گو۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے قومی کپتان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے، کچھ لوگوں کو بابر اعظم کا یہ انداز خوب بھایا تو کسی نے مناسب سیکورٹی انتظامات نہ ہونے پر اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا۔
بابر اعظم کے مداحوإں میں ان کی سیکورٹی کے لیے تشویش اس حقیقت سے پیدا ہوتی ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ناگہانی چوٹ ممکنہ طور پر اہم ٹورنامنٹس کے لیے کپتان بابر کی دستیابی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
پاکستان کے لیے 
2023 کا ایشیا کپ اور ورلڈ کپ انتہائی متوقع اور ٹورنامنٹ ہیں، جہاں پاکستان کا مقصد دنیا کی بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ بابر اعظم کی موجودگی اور کارکردگی کے تسلسل کو گرین شرٹس کی کامیابی کے امکانات کے اہم عنصر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔