ایک وائرل ویڈیو میں بابراعظم کو مشہور پنجابی ڈائیلاگ کو اپنے انداز میں دہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے منگل کے روز احمد آباد میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں شامل ٹیموں کے کپتانوں کے اعزاز میں منعقد ہونےوالی تقریب میں شرکت کی جہاں بابر اعظم کی پنجابی مکالموں کی مِمکری کرنے (نقل اتارنے) کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے منگل کو احمد آباد میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کپتانوں کے لیے منعقدہ دن میں شرکت کی۔ ایونٹ میں بابر اعظم سمیت ایونٹ میں شامل تمام دس ٹیموں کے کپتانوں نے بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی روی شاستری، انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان ایون مورگن اور مختلف رپورٹرز کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تو پُرجوش ہیں ہی سائیڈ لائنز پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ بھی مصروف ہیں۔ بابر اعظم نے تقریب میں مشہور پنجابی ڈائیلاگز کی نقل کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔
ایک وائرل ویڈیو میں بابراعظم کو ایک سکھ انفلوئنسر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ مشہور پنجابی ڈائیلاگ دہراتے ہیں۔ بابر اعظم کے پنجابی لہجے پر مداح ہنس پڑے اور دلچسپ ردعمل دیا۔
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے ہوگا۔ تاہم، اسے اپنے دونوں وارم اپ گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں سے زیر کیا جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں بابر الیون کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔