news
English

بابراورملالہ کو بلیو ٹک واپس مل گیا، ٹوئٹرپرکچھ قابل ذکراکاؤنٹس کی دوبارہ تصدیق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی ہائی پروفائل اکاؤنٹس پر تصدیق شدہ بلیو ٹِکس کو بحال کر دیا، جن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، نوبل انعام یافتہ ملال یوسفزئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

بابراورملالہ کو بلیو ٹک واپس مل گیا، ٹوئٹرپرکچھ قابل ذکراکاؤنٹس کی دوبارہ تصدیق

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ایک بار صداقت اور شہرت کی مفت نشانی ہونے کے بعد، اب سبسکرائبرز کو بلیو ٹِکس8 ڈالرماہانہ فیس کے بدلے میں خریدنی ہوں گی۔ ادائیگی نہ کرنے والے اکاؤنٹس جن پر بلیو ٹک تھا وہ جمعرات کے روز ڈی اکٹیویٹ کردیئے گئے کیونکہ توئٹر کے مالک ایلون مسک نے نئی آمدنی پیدا کرنے کے لیے "ٹوئٹر بلیو” کے نام سے ایک حکمت عملی نافذ کی تھی، جس کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا۔

بلیو ٹک والے صارفین کے صرف ایک چھوٹے سے حصے نے سبسکرائب کیا – 407,000 پروفائلز میں سے 5 فیصد سے بھی کم صارفین متاثر ہوئے، برلن میں مقیم سافٹ ویئر ڈیولپر ٹریوس براؤن کے مطابق جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ٹریک کرتے ہیں۔ نے مشاہدہ کیا کہ جمعہ اور ہفتہ کو، بہت سی مشہور شخصیات نے اپنی بلیو ٹِکس دوبارہ حاصل کیں، بظاہر ان کی طرف سے اس سلسلے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

ایلون مسک نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ وہ "ذاتی طور پر چند (سبسکرپشنز) کی ادائیگی کر رہے ہیں۔”

کچھ مشہور مگر آنجہانی شخصیات کے اکاؤنٹس، جیسے امریکی شیف انتھونی بورڈین، کے اکائونٹ کو بھی بلیو ٹک ملا۔

بہت سے سرکاری میڈیا اکاؤنٹس نے بلیو ٹک دوبارہ حاصل کی، بشمول اے ایف پی کے، جس نے ابھی تک ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب نہیں کیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی ٹوئٹر پر اپنا بلیو ٹک دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ جس کے ردِ عمل میں انہوں نےلکھا کہ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میرا بلیو ٹک واپس آگیا ہے تاکہ سب کو معلوم ہو کہ میں اب بھی ملالہ ہوں۔،،