بابر اور رضوان نے حال ہی میں لیڈز سے سسیکس کا سفر کیا اور ایک مقامی بیٹ بنانے والی فیکٹری میں کافی وقت گزارا۔
گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاریاں زوروشورسےجاری ہیں، کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئے اور زبردست بلے بنوالیے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل انگلینڈ میں موجود گرین شرٹس کے کپتان باباراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے برطانیہ کی مشہور گرے نکولس فیکٹری میں وقت گزارا اور دنیا بھر میں بھیجے جانے والے بلوں کی تشکیل کا دلچسپ عمل دیکھا، کپتان بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 مٰں بولرز کی دھلائی کرنے کے لیے اپنے بلوں کو اپ گریڈ کرایا اور نئے بھی بلے بنوالئے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں دونوں نے گرے نکولس فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔
رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق بیٹ بنوائے۔
کرکٹرز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بلے اگر خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ اور جنون ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے بلوں سے آپ کی ایک ذاتی وابستگی بھی ہوتی ہے۔،،
یاد رہے قومی ٹیم برطانیہ کے ساتھ چار میچز کی ٹی 20 سیریز کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ 2024 سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان۔
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی20 سیریز:
22 مئی: لیڈز میں پہلاٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30 پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20 (رات10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھاٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)