بابر اعظم نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس طرح وہ بطور کپتان ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کھلاڑی بن گئے ہیں
فوٹو: آئی سی سی
دبئی: بابراعظم نے بطور کپتان 26 میچز میں ایک ہزار رنز بنا کر ویراٹ کوہلی سے کم میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز چھین لیا۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس طرح وہ بطور کپتان ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے 26 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے ہیں، اس طرح وہ کم میچوں میں ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑیئ بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 30 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے اب تک 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 2 ہزار 332 بنارکھے ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔